اہم خبریں

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سیمنٹ فیکٹری کے اسسٹنٹ منیجر کوقتل کر دیا

لکی مروت (نیوز ڈیسک) لکی مروت کے شہر درہ پیزو میں لکی سیمنٹ فیکٹری کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ منیجرعبدالوہاب قتل کردیا۔عبدالوہاب فیکٹری کے باہر ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے تحقیقات کا اغاز کر دیا جبکہ مقتول عبدالوہاب کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں