لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں۔30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں۔صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دے دیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کوبحران میں دھکیلنے میں الیکشن کمیشن نے عزت ہیں کمائی۔خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔یہ کہتے تھے اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے ؟ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہونگے۔آدھا سامان جیل مین چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان کہے گا تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایف آئی آر لکھوائی ہے کہ آصف زرداری سمیت 5میرے مجرم ہونگے۔گرفتاری اور ضمانت کے بعد ایک نیا شیخ رشید سامنے آیا ہے۔
Press conference at Lahore – live via https://t.co/iCDHmsbOHg #onestreamlive https://t.co/k7ebTB26tK
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 19, 2023
ان کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کو بڑھانے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ،انہیں علم ہے یہ سب چور ہیں۔قوم سے پوچھتا ہوں 10ماہ گزر گئے نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہے۔یہ عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔















