لندن (ساجد عزیز بیورو چیف) برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث صدر آصف علی زرداری کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی پرواز برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے روانہ ہونا تھی، تاہم فلائٹ سسٹم میں خرابی کے باعث پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ سسٹم کی مکمل بحالی کے بعد صدر زرداری کی پرواز آئندہ چند گھنٹوں میں روانہ ہونے کا امکان ہے۔
فلائٹ سسٹم میں خرابی کے باعث صدر زرداری کے ہمراہ برطانیہ آنے والے عملے کی پرواز بھی متاثر ہوئی، تاہم عملے کے بعض افراد کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں۔
صدر زرداری کے عملے کے ارکان اور سامان ایئرپورٹ روانہ ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا طیارہ لوٹن سے ترکی روانہ ہوگا، جہاں سے صدر زرداری بذریعہ ترکی پاکستان پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں:نئے اطالوی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو















