اہم خبریں

ٹرین سے سفر کرنے والے ہوشیار، 2 روز سروس معطل ہونے کا اعلان

ٹرین سے سفر کرنے والے ہوشیار، 2 روز سروس معطل ہونے کا اعلان

کوئٹہ (اے بی این نیوز) ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس 2 روز کے لیے معطل کردی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کیے جانے کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے ٹریک کی ضروری مرمت اور بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسینجر بھی گزشتہ 6، 6 ماہ سے بند ہیں۔
مزید پڑھیں‌:نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہونا چاہئے،محسن نقوی

متعلقہ خبریں