اہم خبریں

کار ساز حادثے میں باپ بیٹی کو گاڑی کی ٹکر سے مارنے والی ملزمہ بری

کراچی (اے بی این نیوز)کراچی میں دو سال پہلے کارساز میں باپ بیٹی کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کے کیس میں ملزمہ کو بری کردیا گیا ۔ عدالت نے ملزمہ نتاشا کو امتناعِ منشیات کیس میں بری کردیا۔

میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ پر منشیات کے استعمال کا الزام ثابت نہیں ہوا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ کے بلڈ ٹیسٹ میں منشیات کی علامات نہیں پائی گئیں۔

واضح رہے کہ ملزمہ حادثے کے مقدمے میں پہلے ہی بری ہوچکی ہے، عدالت میں متاثرہ اہلِ خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ’اللہ کی رضا کی خاطر‘ ملزمہ کو معاف کرتے ہیں۔ مقامی عدالت نے متاثرین کے صلح نامے کو قبول کرتے ہوئے ملزمہ کو بری کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 19 اگست 2024 کو کراچی ضلع شرقی کے علاقے کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے باپ اور بیٹی کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ گاڑی کی ڈرائیور نتاشا نامی خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ڈرائیور ملزمہ کو گرفتار کیا تھا اور میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا۔
مزیدپڑھیں: کیا صرف والد کے شناختی کارڈ پر بچوں کا ب فارم بن سکتا ہے؟نادرا کی وضاحت

متعلقہ خبریں