اہم خبریں

کیا صرف والد کے شناختی کارڈ پر بچوں کا ب فارم بن سکتا ہے؟نادرا کی وضاحت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)کیا صرف والد کے شناختی کارڈ پر بچوں کا ’ب فارم‘ بن سکتا ہے، نادرا حکام نے وضاحت کردی ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے شہری نے سوال کیا کہ اگر والدہ کا شناختی کارڈ نہ ہو تو کیا والد کے شناختی کارڈ پر بچوں کا ’ب فارم‘ بنوا سکتے ہیں؟

جواب میں نادرا حکام نے کہا کہ یہ بڑی عجیب سی بات ہے والدہ کا شناختی کارڈ نہیں ہے سے کیا مراد ہے؟ کیا والدہ کا شناختی کارڈ بنا ہوا نہیں ہے، اگر شناختی کارڈ موجود ہی نہیں ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ اگر شناختی کارڈ نہیں ہے تو آپ کے فنگر پرنٹس سے پہچان لیں گے لیکن اگر والدہ کے شناختی کارڈ کا اندراج نہیں ہوا ہے تو خدشہ ہے کہ شادی کا اندراج بھی نہیں ہوا ہوگا اور اگر ایسا ہے تو خاندان نمبر نہیں ملا ہوگا تو اس بچے کو ’ب فارم‘ ملنے میں کافی دشواری ہوسکتی ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ لہٰذا ضروری ہے کہ ماں اور باپ دونوں کے شناختی کارڈ کا اجرا ہوسکا ہو۔
مزیدپڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں