اہم خبریں

الیکشن کے معاملے پر عارف علوی آئینی اوقات میں رہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں الیکشن سے متعلق قانون کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مملکت انتخابات کے معاملے پر سیاست نہ کریں اور اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ہونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں صدر مملکت کے عہدے پر قابض ہوئے۔ خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں.الیکشن کمیشن کی آئینی حدودمیں تجاوز نہ کریں. اور سیاست نہ کریں. اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں. یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ھونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں قابض ھوئے. ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔

متعلقہ خبریں