لندن (اے بی این نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ون آن ون گفتگو ہوئی، جس میں اہم قومی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ملاقات میں مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث بھی زیر غور آئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے نئے صوبوں سمیت مختلف قومی معاملات پر اپنے مؤقف پر مکمل طور پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، جبکہ قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل ممکن نہیں۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں:عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی















