اہم خبریں

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت اچانک گر گئی

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت اچانک گر گئی

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کم ہوکر 4436 ڈالر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، جس کے باعث ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:نئے صوبوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے خاموشی توڑ دی، بڑا بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں