اہم خبریں

رشوت ستانی کا خاتمہ، حکومت پنجاب نے نئی ہیلپ لائن متعارف کرا دی

رشوت ستانی کا خاتمہ، حکومت پنجاب نے نئی ہیلپ لائن متعارف کرا دی

لاہور (اے بی این نیوز) اب کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی شہری سے رشوت مانگنے سے پہلے سو بار سوچے گا کیونکہ پنجاب حکومت نے نئی ہیلپ لائن متعارف کرادی۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے موبائل فون ہیلپ لائن 1350 متعارف کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین پٹواری، گرداور، تحصیلدار، پولیس افسر، منشی، محرر، اے ایس آئی، پی ایس ایچ او اور دیگر آسامیوں سے متعلق شکایات درج کر سکیں گے۔
رشوت ستانی کا خاتمہ، حکومت پنجاب نے نئی ہیلپ لائن متعارف کرا دی
اسی طرح پٹواری یا کوئی دوسرا ملازم بھی رشوت مانگنے کی صورت میں ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔ شہری اور سرکاری ملازمین اپنی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے اپنے موبائل فون سے 1350 پر کال کر سکیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد سرکاری افسران ملازم کے بیان کردہ مسئلے کے حل اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔

حکومت پنجاب نے عوام اور ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ شکایات اور مسائل کے بروقت حل کے لیے مذکورہ ہیلپ لائن کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی رہا، وطن واپسی پر بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں