اہم خبریں

مراد سعید کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، بڑی خبر سامنے آگئی

مراد سعید کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے ہرجانے سے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

مراد سعید کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ احسن اقبال کے حق میں 25 لاکھ روپے کے ہرجانے کی ڈگری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اپیل میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق حکم ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد نے اس سے قبل مراد سعید کو احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اب مراد سعید نے مذکورہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں درخواست پر مزید کارروائی عدالت کے حکم کے مطابق ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:بلاول بھٹو کی شادی کی تیاریاں شروع، منگنی سے متعلق بڑی خبر آگئی، ذرائع

متعلقہ خبریں