اہم خبریں

حکومت مشکل میں، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

حکومت مشکل میں، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز) جماعت اسلامی نے 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد بہترین انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنا ہوگی۔ آٹا اور شوگر مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مافیاز نے حکومت کے ساتھ مل کر 765,000 ٹن چینی درآمد کی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد نہیں مل رہی، سرکاری اہلکار ہمارے پیسوں سے بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں کا دھرنا ختم کر دیں، یقین مانیں، دھرنا اس وقت ختم ہوگا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پر مان لے، جنگی حالات میں بھی حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول بم گرائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارے کارکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ دھرنا ہے اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ایسی باتیں کہنے والے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، احتجاج نہ کرتے تو ڈیزل 32 روپے سستا نہ ہوتا، پیٹرول پر 80 روپے لیوی ختم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے رابطے ہیں، صرف جماعت اسلامی ہی عوام کے حقیقی مسائل اٹھاتی ہے، تمام سیاستدان کسی کے کہنے پر حکومت گرانے کی کوشش پر توبہ کریں، اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کرے اگر پی ٹی آئی کے بانی کو علاج میں ریلیف ملے تو بانی پی ٹی آئی کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کی ایک بار پھر شاندار فتح، بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست فاش

متعلقہ خبریں