یروشلم (اے بی این نیوز) اسرائیل کے چیف ربی ڈیوڈ یوسف کی جانب سے فلسطینی قوم کے وجود سے متعلق متنازع اور اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چیف ربی نے غزہ سمیت فلسطینی علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے فلسطینی قوم کے وجود ہی سے انکار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ یوسف نے دعویٰ کیا کہ ’’فلسطینی‘‘ نام کی کوئی قوم نہ ماضی میں تھی اور نہ ہی اب ہے۔ انہوں نے غزہ کی زمین پر فلسطینیوں کے حق کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی چیف ربی نے مزید دعویٰ کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے شہر یہودیوں کے ہیں، جبکہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بھی سخت اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ یوسف نے کہا کہ غزہ تباہ ہوگا اور وہاں یہودی آباد ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکومت کے بعض انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزرا فلسطینیوں کے خلاف سخت اور اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے ہیں، جن پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کا شیڈول سامنے آگیا















