اہم خبریں

بڑی خبر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کا شیڈول سامنے آگیا

بڑی خبر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کا شیڈول سامنے آگیا

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سرکاری خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی خبررساں ادارے ایرنا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورۂ تہران میں خطے میں امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

ایرنا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ تہران خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، جبکہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علاقائی صورتحال پر گفتگو کی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ تہران کو پاک ایران تعلقات اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:محبت میں گرفتار 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح کرلیا

متعلقہ خبریں