اہم خبریں

وزیراعظم نے یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس لے لیا،برہمی کا اظہار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنرکو وزیراعظم کی ناراضی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، دونوں افسران کو جوائنٹ سیکرٹری ڈسپلن کی طرف سے تحریری طورپرآگاہ کیاگیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد 14 اگست کو تقریب میں بگھی پرسوار ہوکر پہنچے تھے، جوائنٹ سیکرٹری کےخط میں وزیراعظم کاحوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ایسی ذاتی نمود و نمائش عوامی خدمت کے اصولوں کے منافی ہے۔

اس کے علاوہ خط میں وزیراعظم کی طرف سے سول سرونٹس کو ایسے طرز عمل سےگریز کرنے اور سادگی برقرار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے پمز لایا گیا،اسپتال اعلامیہ

متعلقہ خبریں