کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل 7 روز کے اضافے کے بعد آج 3500 روپے کی کمی ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,01 روپے کم ہو کر 394,749 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 380 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:ربیع الاول کے چاند سے متعلق بڑی خبر، اہم پیش رفت سامنے آگئی















