اہم خبریں

بڑی خبر،ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

بڑی خبر،ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

راولپنڈی (اے بی این نیوز) ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں روابط اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے 13 اور 14 اگست کو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، جو تقریباً ایک دہائی بعد ناروے کے کسی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں