اہم خبریں

سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب میں سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں گورنمنٹ کے ریگولر سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کے بیلنس رقم پر 12.05 فیصد منافع لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یہ جی پی فنڈ ہر ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی ہوتا ہے اور جمع ہوتا رہتا ہے۔

مستقل ملازمین کا 30 جون 2026 کو جتنا بیلنس تھا اس پر 12.05 فیصد منافع اگست میں لگایا جائے گا اور جو اگست کی سیلری سلیپ ہوگی اس میں جی پی فنڈز کی رقم زیادہ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جنرل پراویڈنٹ فنڈ ( جی پی فنڈ) پر شرح منافع میں کمی کردی ہے۔

منافع میں کمی کے بعد مالی سال 2025-26 کے لیے مارک اپ ریٹ 12.05 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق مالی سال 2025-26 کے لیے یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2024-25 میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ ریٹ 12.46 فیصد تھا، جو اب کم کرکے 12.05 فیصد کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیاراوطن پاکستان ریلیز

متعلقہ خبریں