اہم خبریں

سلیم مانڈوی والا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

سلیم مانڈوی والا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ روز ایک جگہ موجود تھے جہاں انہیں بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر عمران خان سے ملاقات کرکے آئے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کے مطابق انہیں ذاتی طور پر اس ملاقات کا علم نہیں، تاہم انہیں موجود افراد کی جانب سے بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں عمران خان کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں۔

تاہم بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے سلیم مانڈوی والا کا بیان ذاتی مشاہدے کے بجائے انہیں دی گئی اطلاع پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کی خبر، ایران نے مذاکرات کی تردید کردی

متعلقہ خبریں