اہم خبریں

سونا مسلسل مزید مہنگا، آج کی تازہ ترین قیمتیں

سونا مسلسل مزید مہنگا، آج کی تازہ ترین قیمتیں

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 459,736 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,058 روپے اضافے سے 394,149 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 373 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے اضافے سے 6 ہزار 965 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

متعلقہ خبریں