اہم خبریں

شام کی عدالت کا بڑا فیصلہ، بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

شام کی عدالت کا بڑا فیصلہ، بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

دمشق (اے بی این نیوز) شام کی ایک عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے مقدمے میں غیر حاضری میں موت کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عدالت نے بشار الاسد کے بھائی مہر الاسد اور سابق سیکیورٹی اہلکار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت کے مطابق بشار الاسد کے خلاف مقدمے میں پہلے سے سوچے سمجھے قتل، تشدد اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات شامل تھے۔ عاطف نجیب کو 2011 میں درعا میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کردار ادا کرنے پر مقدمے کا سامنا تھا۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر 2024 کو باغی فورسز نے دمشق پر قبضہ کرکے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس کے بعد بشار الاسد روس چلے گئے۔

بشار الاسد کے والد حافظ الاسد نے 1971 سے 2000 تک شام پر حکومت کی جس کے بعد بشار الاسد نے اقتدار سنبھالا اور دسمبر 2024 میں حکومت کا تختہ الٹنے تک صدر رہے۔
مزید پڑھیں‌:این اے 168 میں ضمنی انتخاب، الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا

متعلقہ خبریں