اہم خبریں

این اے 168 میں ضمنی انتخاب، الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا

این اے 168 میں ضمنی انتخاب، الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 17 سے 19 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جب کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 20 اگست کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 اگست تک مکمل کی جائے گی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 28 اگست تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلٹ ٹربیونل 3 ستمبر تک فیصلے کرے گا۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 4 ستمبر کو جاری کی جائے گی جب کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 ستمبر مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو 8 ستمبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 27 ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ نشست رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں :پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا بڑا اعلان، پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں