اہم خبریں

معروف امریکی اداکار بین جونز انتقال کرگئے، شوبز انڈسٹری سوگوار

معروف امریکی اداکار بین جونز انتقال کرگئے، شوبز انڈسٹری سوگوار

نیویارک (اے بی این نیوز) معروف امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ’کوٹر ڈیونپورٹ‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

بین جونز کے انتقال کی اطلاع ان کی اہلیہ الما ویئٹر نے اتوار 9 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی۔ ان کے مطابق اداکار اپنے گھر میں موجود تھے جہاں انہیں اچانک شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا۔

اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں بے شمار لوگوں کی محبت حاصل ہوئی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی محبت کھو دی ہے۔

بین جونز کے انتقال پر ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ان کے ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شو نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن جبکہ انہوں نے ایک اچھا دوست کھو دیا ہے۔

بین جونز نے ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا کردار ادا کرکے ناظرین میں خاص مقبولیت حاصل کی اور اپنے کردار کے باعث طویل عرصے تک مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے رکھی۔
مزید پڑھیں‌:حج 2027 مہنگا یا سستا؟ عازمین حج کے ممکنہ اخراجات سامنے آگئے

متعلقہ خبریں