اہم خبریں

آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے ،رانا ثناء اللہ

باغ (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دو روز بعد باغ سے مزید شیر کامیاب ہو کر اسمبلی پہنچیں گے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے ، کے نعرے کے ساتھ یہ حقیقت بھی سامنے رکھنی چاہیے کہ پاکستان صرف کشمیریوں کا نہیں، کشمیری بھی پاکستان کے مالک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لازوال ہے ، پاکستان کی مسلح افواج میں کشمیریوں کی نمائندگی موجودہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان اور کشمیر کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ معرکہ حق میں بھی کشمیری عوام اور پاک فوج پاکستان کے دفاع میں ایک ساتھ کھڑے رہے۔ تحریک آزادی جموں و کشمیر ہمارے لیے تحریک تکمیل پاکستان ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور کشمیر پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان اس مضبوط رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی۔ باغ اور پونچھ کے عوام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت اس وابستگی کا ایک اور اظہار ہے۔

قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ آج باغ میں مسلم لیگ ن نے اپنی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، پیپلز پارٹی والے آ کر دیکھیں کہ باغ کے عوام کس کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کا حق چھیننا نہیں چاہتی ہے اور نہ ہی اپنا حق چھیننے دے گی۔ ماضی میں بھی جب کسی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوئی تو مسلم لیگ (ن) نے اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔ اب دوسروں کو بھی اسی جمہوری رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا پیپلز پارٹی کہتی ہے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، صدرآپ کا، وزیراعظم آپ کا، وزراء آپ کے، پھر کیسے دھاندلی ہوئی، الیکشن نتائج تسلیم کریں، اب رونے دھونے کا وقت نہیں۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کےعوام نے مسلم لیگ ن کی ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کیا، عوام نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی عوامی خدمت پر اعتماد کا اظہار کیا، صرف الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے ،م
کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی سوچے کہ کشمیریوں نے اسے کیوں مسترد کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دو تہائی اکثریت کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی اور باغ کے مسائل کے لیے مرکز میں بھی آواز بلند کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بارہویں جماعت آرٹس ریگولر کے نتائج کا اعلان

متعلقہ خبریں