اسلام آباد(اے بی این نیوز)بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجودہے اورلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کاامکان ہے۔
اسلام آباد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کا امکان ہے۔
لاہورکے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت ،ٹاؤن شپ، چوک ناخدااور سمن آباد کے اطراف بادل برس پڑے، سگیاں اور مناواں کے اطراف بھی بارش جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں20 سے 80 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیںاور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،شہراقتدار کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے اور صبح کے وقت 24 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دن بھرہوائیں چلنےسے موسم خوشگوار رہے گا،کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزے کے شدید جھٹکے ،عوام گھروں سے نکل آئے














