اہم خبریں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن، 8 دہشتگرد گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 افراد گرفتار کرلئے۔ لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کےٹھکانوں پرگرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خودکش جیکٹیں، بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں