اہم خبریں

لطیف اکبر کے معاملے پر بلاول بھٹو کا (ن) لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ

لطیف اکبر کے معاملے پر بلاول بھٹو کا (ن) لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے ذمہ داروں اور پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے بعد ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کو بھی قتل کر دیا گیا۔


چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے شرپسند عناصر تشدد اور طاقت کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کے جمہوری حق پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملے میں ملوث افراد اور مشتاق شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے مطابق سزا دی جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے اور انتخابات کے دوران تشدد یا خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

متعلقہ خبریں