لاہور(اے بی این نیوز) شہر اقبال سے تعلق رکھنے والے 30 خواجہ سرئواں نے قرآن پاک کی پڑھائی مکمل کرلی، قرآن کی پڑھائی مکمل کرنیوالے خواجہ سراں کو قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹان لاہور میں خواجہ سرا برادری کے لیے پہلی بار قرآن کلاسز شروع کی گئی تھیں جس میں ایک سال کے عرصہ میں 30 خواجہ سراں نے قرآن پاک پڑھنے سمیت مذہبی تعلیم مکمل کی ہے۔خواجہ سراں کی ویلفیئر کے لیے سرگرم انوشہ طاہر بٹ نے خواجہ سرا برادری کے لیے قرآن کلاسز کا آغاز کیا تھا۔انوشہ طاہر بٹ نے بتایا کہ خواجہ سرا برادری کی ناچ گانے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ایک وجہ دینی تعلیمات سے دوری بھی ہے۔ اس لیے انہوں نے کمیونٹی کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سازی کا کام شروع کیا تھا۔خواجہ سرائوں کا کہنا تھا وہ آج بہت خوش ہیں اور خود کو خوش قسمت سجمھتے ہیں کہ آج قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی ہے۔















