اہم خبریں

پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ، گلگت بلتستان کے مالی بحران پر قیادت متحرک

پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ،گلگت بلتستان کے مالی بحران پر قیادت متحرک

گلگت بلتستان (اے بی این نیوز) پیپلز پارٹی کی قیادت گلگت بلتستان کے مالی بحران کے حل کے لیے متحرک ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے مالی بحران پر وفاق سے خصوصی مالیاتی پیکج لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جی بی حکومت وفاق سے فوری فنڈز اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اضافی وفاقی فنڈز بھی مانگے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے مالی وسائل میں اضافے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ NFC طرز کے مالیاتی انتظامات اور مالی استحکام کے لیے آئینی اور انتظامی اختیارات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اگر وفاقی تعاون نہ ملا تو متبادل مالیاتی حکمت عملی بھی نافذ کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی بی کے مالی استحکام کے لیے وفاق پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

متعلقہ خبریں