Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بلاول بھٹو کی کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

کراچی(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شارع فیصل کراچی پر واقع پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ پولیس پہلے بھی دہشتگردی کو کچل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورا یقین ہے کہ دوبارہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔