اہم خبریں

دیپال پور میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق ایک خاتون زخمی

دیپال پور (اے بی این نیوز   )دیپال پور میں قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی،،،ٹریفک حادثہ میں دوافراد موقع پر دو اسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے۔ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا ۔ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھا۔اموات کار کےموٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹنےکے باعث ہوئیں۔

متعلقہ خبریں