اہم خبریں

ماجدستی قتل کیس:فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں

راولپنڈی(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کارکن ماجدستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں۔

سیشن کورٹ راولپنڈی نے مجرم فرخ کھوکھر کو عمر قید،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا، مقدمے میں نامزد ملزم وسیم کو بری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

فیصلہ سنائے جانے سے قبل عدالت نے جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تھا، پولیس نے فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے بخشی خانے منتقل کردیا۔

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، پولیس کی بھاری نفری تعینات موجود ہے،فریقین کے ورثاء اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی ۔

یاد رہے ماجد ستی کو 8 اگست 2022 کو راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،ماجد ستی قتل کیس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔

مزید پڑھیں۔شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

متعلقہ خبریں