اسلام آباد(اے بی این نیوز) افریقہ میں پائی جانے والیکیبیج ٹری موتھCabbage Tree Moth)کی دیوقامت سُنڈی اپنی خوفناک مگر منفرد شکل و صورت کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
تقریباً 70 ملی میٹر لمبی اور غیرمعمولی موٹی یہ سُنڈی گہرے سیاہ جسم پر سفید کانٹوں یا سرخ جسم پر پیلے کانٹوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہے۔ اس کی عجیب ساخت دیکھ کر بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خلائی مخلوق سامنے آ گئی ہو۔
اگرچہ اس کے جسم پر موجود نوکیلے کانٹے اسے انتہائی خوفناک بناتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق یہ سُنڈی انسانوں کے لیے مکمل طور پر بے ضرر ہے۔ اس کے کانٹے درحقیقت نرم اور اسفنج نما ہوتے ہیں، جبکہ اس کے شوخ رنگ شکاری پرندوں اور جانوروں کو دھوکا دینے کے لیے قدرتی دفاعی نظام کا حصہ ہیں تاکہ وہ اسے زہریلا سمجھ کر دور رہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلمی عفریت جیسی دکھائی دینے والی یہ سُنڈی افریقہ کے کئی علاقوں میں نہایت پسندیدہ غذا بھی سمجھی جاتی ہے۔
یہ کانٹے دار سُنڈیاں پودوں کے پتے انتہائی تیزی سے کھاتی ہیں اور مختصر وقت میں پورے درخت کو پتوں سے خالی کر سکتی ہیں۔ اپنی افزائش کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد یہ زمین میں چھپ جاتی ہیں اور کچھ عرصے بعد بھورے رنگ کے خوبصورت بڑے پروانے کی شکل میں باہر نکل آتی ہیں۔
مزید پڑھیں: انفی نیکس ٹوئنٹی سمارٹ نئی قیمت سامنے آئی















