پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل صوبائی وزیر خوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیاگیاہے گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا نے نگراں صوبائی وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کردیا خوشدل خان ملک کو نگراں صوبائی وزیر نامزد کیا گیا تھا۔















