مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو 17 جولائی سے 24 جولائی 2026 تک آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری 17 جولائی (جمعہ) کو سہ پہر 3 بجے میرپور ڈویژن کے حلقہ ایل اے 01 ڈڈیال میں جلسہ عام کریں گے جس کی میزبانی چوہدری افسر شاہ کریں گے۔
19 جولائی (اتوار) سہ پہر 3 بجے کوٹلی میں جلسہ عام ہو گا جس کی میزبانی پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کریں گے۔ کوٹلی سے پارٹی کے تمام امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد اخلاق، ملک ظفر اقبال اور چوہدری ولید انقلابی جلسہ عام میں چیئرمین کا استقبال کریں گے۔
21 جولائی (منگل) کو مظفرآباد میں دوپہر ایک بجے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس کی میزبانی قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کریں گے۔ مظفرآباد ڈویژن کے تمام امیدوار میاں عبدالوحید، سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، سردار مختار خان، چوہدری اشفاق ظفر، دیوان علی خان چغتائی اور مبشر منیر اعوان جلسہ عام میں چیئرمین کا استقبال کریں گے۔
24 جولائی بروز جمعہ شام 5 بجے میرپور میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس کی میزبانی چوہدری یاسر سلطان کریں گے۔ میرپور ڈویژن سے پارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف، چوہدری قاسم مجید، صہیب ارشد اور خضر رحمان چیئرمین کا استقبال کریں گے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں سیکیورٹی الرٹ،فضائی دفاعی نظام فعال















