اہم خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمزمکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

تہران (اے بی این نیوز)ایرا نی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کو تا حکمِ ثانی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کے بعد کیا گیا۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز غیر منظور شدہ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگردشمن نے اس واقعے کو بہانا بنا کر کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے ’سخت ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار12 جولائی موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں