اہم خبریں

فٹبال کی دنیا سوگوار، جنوبی افریقی فٹبالر چل بسا

فٹبال کی دنیا سوگوار،جنوبی افریقی فٹبالر چل بسا

پریٹوریا (اے بی این نیوز) جنوبی افریقہ کی قومی فٹ بال ٹیم اور ممیلوڈی سنڈاؤنز کے مڈفیلڈر جے ڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔انھوں نے حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو کیا تھا۔

جے ڈن ایڈمز نے فیفا ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے تینوں میچز کھیلے، جب کہ وہ راؤنڈ آف 32 میں کینیڈا کے خلاف میچ میں متبادل کے طور پر بینچ پر تھے۔

فٹبالر کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ واقعہ ڈپریشن کے باعث خودکشی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم میملوڈی سنڈاؤنز کلب اور ایڈمز کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ان کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتہ داروں نے ہی کی ہے۔

خاندان کی جانب سے بات کرتے ہوئے ان کے سرپرست برینڈن جانسن نے کہا کہ اس المناک واقعے نے سب کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے دو روز قبل جےڈن ایڈمز سے بات کی تھی اور وہ نئے سیزن اور افریقہ کپ آف نیشنز میں ٹائٹل کے دفاع کے حوالے سے پر امید اور پرجوش تھے۔

جنوبی افریقہ بھر میں شائقین اور فٹ بال شخصیات نے جےڈن ایڈمز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:شہید والد کی تدفین کے بعد سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں