ہالینڈ (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران اعلان کیا تھا کہ امریکا ترکی پر سے پابندیاں اٹھا لے گا۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی پر سے پابندیاں اٹھا رہے ہیں۔
امریکہ نے روس سے S-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر 2020 میں CAATSA قانون کے تحت ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
2020 میں لگائی جانے والی پابندیوں میں امریکی برآمدی لائسنس اور ترکی کی دفاعی صنعت کی ایوان صدر کو دفاعی ساز و سامان کی فراہمی شامل تھی۔
ایس ایس بی کے اس وقت کے سربراہ اسماعیل دیمیر اور دیگر ترک دفاعی اہلکاروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے اور ان پر ویزا پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ اس میں امریکی مالیاتی اداروں سے بعض قرضوں اور مالی امداد پر پابندی بھی شامل تھی۔
امریکی صدر نے ترکی کو F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھی تقریباً رضامندی ظاہر کر دی۔
دوسری جانب اسرائیل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ انقرہ کو F-35 پروگرام میں دوبارہ شامل کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات،مہاجر نشستوں کے معاملے پر سعد رفیق کی بڑی پیشکش















