اہم خبریں

عاقب جاوید نے بابر اعظم کی کپتانی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

عاقب جاوید نے بابر اعظم کی کپتانی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

لاہور (اے بی این نیوز) سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے بابر اعظم کو کپتانی دینے سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم نے سلیکشن کمیٹی کو کبھی نہیں کہا کہ اگر وہ انہیں تینوں فارمیٹس کا کپتان بنا دیں تو وہ ٹیسٹ کپتانی قبول کریں گے۔

اس معاملے پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالیہ نشان ہے لیکن پی ایس ایل میں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں اپنی قدر ثابت کی۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو فرسٹ کلاس کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر نظر آئیں۔
مزید پڑھیں‌:این ڈی ایم اے کا الرٹ، ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل

متعلقہ خبریں