اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات، لیگی اہم رہنما نے پارٹی تبدیل کر لی

آزاد کشمیر انتخابات، لیگی اہم رہنما نے پارٹی تبدیل کر لی

لاہور (اے بی این نیوز) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بلال بٹ نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے استقلال پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بلال بٹ نے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی تاہم ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

بلال بٹ اس سے قبل یونین کونسل 90 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر وائس چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال بٹ نے کشمیر انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے حالیہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس کے دوران کچھ شرکاء نے ان کی عدم موجودگی پر ان کے حامیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ رہنماؤں نے بلال بٹ کے فیصلے کو ذاتی سیاسی مفادات سے جوڑ دیا۔

تاہم بلال بٹ کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات یا مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:امریکا ایران مذاکرات، اگلا دور کب اور کہاں؟ اہم تفصیلات جاری

متعلقہ خبریں