اہم خبریں

جاپان میں تنہائی کا المیہ، 2025ء میں 76 ہزار سے زائد افراد گھروں میں اکیلے انتقال کر گئے

ٹوکیو (اے بی این نیوز) جاپان میں بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی اور عمر رسیدہ آبادی ایک بار پھر تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے دوران ملک بھر میں 76 ہزار 941 افراد اپنے گھروں میں تنہا انتقال کر گئے۔

جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی (این پی اے) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد گزشتہ سال پولیس کے زیرِ انتظام آنے والی 2 لاکھ 4 ہزار 562 لاشوں کا تقریباً ایک تہائی بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنہائی میں انتقال کرنے والوں میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی شرح 76.6 فیصد رہی۔ اس عمر کے 58 ہزار 919 افراد اپنے گھروں میں مردہ پائے گئے، جو 2024ء کے مقابلے میں 875 زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 28 ہزار 398 افراد کی لاشیں موت کے دن یا اگلے روز دریافت ہوئیں، جبکہ 15 ہزار 865 افراد کی لاشیں 2 سے 3 دن اور 10 ہزار 456 افراد کی لاشیں 4 سے 7 دن کے اندر برآمد کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 22 ہزار 222 افراد کی لاشیں 8 یا اس سے زیادہ دن گزرنے کے بعد ملیں، جو مجموعی تعداد کا 28.9 فیصد بنتی ہے۔

جاپانی حکومت ایسے واقعات کو “کوری تسوشی” (Kodokushi) یعنیتنہائی میں موت قرار دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان جاپان میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی، اکیلے رہنے کے رجحان اور سماجی تنہائی جیسے سنگین مسائل کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان

متعلقہ خبریں