اہم خبریں

اہم عالمی پیش رفت،ٹرمپ کا ایران کے بارے میں بڑا عندیہ

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے،ٹرمپ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)پاک بھارت کشیدگی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان نے ایک بار پھر مودی سرکار کو دفاعی پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ عسکری تنازع کے دوران مجموعی طور پر 11 جنگی طیارے تباہ ہوئے، جبکہ بروقت سفارتی کوششوں نے صورتحال کو ایٹمی تصادم میں تبدیل ہونے سے روک دیا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک مرحلے تک پہنچ چکی تھی، تاہم جنگ بندی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے باعث ایک بڑے انسانی المیے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو کروڑوں افراد کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان سے ہونے والی گفتگو میں اس بات سے اتفاق کیا کہ جنگ کے خاتمے سے بے شمار قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔

امریکی صدر نے اپنی گفتگو کے دوران اندرونی امریکی سیاست کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ یہودی ووٹر ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کیوں کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں امریکا نے اہم سفارتی کردار ادا کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں جنگی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب مودی سرکار اپنا منہ چھپاتے ہوئے ٹرمپ کے ان بیانات پر براہِ راست ردعمل دینے سے گریز کرتی رہی ہے، جبکہ بھارت کی اپوزیشن جماعتیں، خصوصاً کانگریس، ان بیانات کو مودی حکومت پر تنقید کے لیے مسلسل استعمال کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کردی گئی

متعلقہ خبریں