اہم خبریں

پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ، جانیے اہم خبر

پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی نظام نافذ، جانیے اہم خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی اب ڈیجیٹل طریقے سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو لمبی قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار سے نجات ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اصلاحات پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیش لیس نظام سے پاسپورٹ خدمات تیز تر اور شفاف ہوں گی۔

وزیر داخلہ نے کامیاب عمل درآمد پر پاسپورٹ ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔


مزید پڑھیں‌:بارش اور سیلاب سے جانی نقصانات، 5 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی

متعلقہ خبریں