اسلام آباد (اے بی این نیوز) مالی سال 2025-26 عوام پر مہنگائی کے حوالے سے انتہائی بھاری ثابت ہوا، جہاں صارفین کو ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل خریدنے کے ساتھ پٹرولیم لیوی کا بھی ریکارڈ بوجھ برداشت کرنا پڑا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر **257 روپے 76 پیسے** جبکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 199 روپے 98 پیسے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس عرصے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں صارفین کو ایندھن کی بلند ترین قیمتوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پٹرولیم لیوی میں اضافے نے بھی عوام پر مالی بوجھ میں نمایاں اضافہ کیا۔
ماہرین کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی براہِ راست اثر ڈالا، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر29 جون سونے کی تازہ ترین قیمت















