ریاض (اے بی این نیوز) سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں مکمل کر لیں، جبکہ تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بڑی خبر سامنے آگئی، جانیے اہم تفصیلات















