انگلینڈ (اے بی این نیوز) معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ’’وائٹیلٹی بلاسٹ‘‘ کے باقی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاداب خان کو آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو انجری کے باعث رواں سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔
لنکا شائر انتظامیہ کے مطابق شاداب خان جمعہ کو لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد مفاہمتی یادداشت،امریکا کی شکست کا اعلان؟















