لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں بائیں ہاتھ کے بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہے۔
ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے، ان کی انجری سے ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے اور ان کے متبادل کے طور پر کیمپ میں مڈل آرڈر بیٹر کو بلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں مجبوراً زیادہ تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں، سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔
محمد رضوان کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ریڈ بال کیمپ جاری ہے، پاکستانی کھلاڑی آج ایل سی سی گراؤنڈ میں سیناریو میچ کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں: سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے بڑےبھائی شاہد اختر انتقال کرگئے















