میری لینڈ (اے بی این نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ اور دو مسافر اسرائیلی تھے۔ یہ حادثہ واشنگٹن ڈی سی سے چند کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، اور حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات 11:30 پر دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق طیارہ مقامی فلائٹ اسکول کا تھا اور ممکنہ طور پر حادثے کے وقت اسے تربیتی پرواز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:بڑی خوشخبری،حج 2027 رجسٹریشن شیڈول کا اعلان















