اہم خبریں

پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی،جے ڈی وینس کا اہم اعتراف

پاکستان کے لیے بڑی سفارتی کامیابی،جے ڈی وینس کا اہم اعتراف

برگن اسٹاک (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وفد سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ایران اور امریکا میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برگن اسٹاک میں امریکی وفد سے ملاقات کی جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیووٹکوف اور گیرڈ ڈکشنر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر امریکی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گلے لگایا۔ ملاقات کے دوران دونوں طرف سے خوشگوار الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور آپ نے جو کچھ کیا اس پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کردار ادا کیا اور بہت کم وقت میں یہاں (سوئٹزرلینڈ) پہنچ گئے۔

امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے آج سے پاکستان کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں مذاکرات جاری ہیں۔

مذاکرات میں ایران، قطر، امریکہ اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:اپوزیشن نے 9 مئی سے کچھ نہیں سیکھا،بغاوت اور ہتھیاروں کی بات کرتے ہیں ،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں