اہم خبریں

سیالکوٹ،دو سو روپے چرانے کا الزام ،ملزمان کا ذہنی معذور شخص پر بدترین تشدد

سیالکوٹ(اے بی این نیوز)سیالکوٹ میں مبینہ طور پر 200 روپے چوری کرنے کے الزام پر ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قومی نیوز چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی معذور شخص پر مبینہ طور پر 2سو روپے چرانے کا الزام لگایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ پیسے چوری کرنے کے الزام پر 3 افراد کی جانب سے ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں